قومی سکواڈ کا انڈور ٹریننگ سیشن

لاہور میں بارش کے باعث قومی سکواڈ کا انڈور ٹریننگ سیشن

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتہ کے روز وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث قومی کرکٹ  سکواڈ کے تربیتی سیشن کا پہلا روز متاثر ہو گیا۔قومی سکواڈ بارش کی وجہ سے ٹریننگ سیشن نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں انڈور ٹریننگ منعقد کیا گیا جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بالنگ کی مشقیںہیڈ کوچ ثقلین مشتاق قومی کی نگرانی میں کیں بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور بالنگ کوچ شان ٹیٹ بھی مشقوںکا جائزہ لیتے رہے قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا پریکٹس میچ کل ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں کھیلا جائے گا

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار