کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ایما راڈوکونو کو پہلے ہی رائونڈ میں شکست

یو ایس اوپن کی دفاعی چیمپئن برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکونو کو کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،

ایما کو اطالوی کھلاڑی کیملا جیورجی نے سات چھ (سات صفر) اور چھ دو سے شکست دی، میچ کے اختتام پر ایما کا کہنا تھا کہ شکست کے باوجود اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں ان کا کہنا تھا کہ کمیلا بہت تیزی کھیلتی ہیں اور مجھے بھی اب اپنے انداز کو تبدیل کرنا ہوگا یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایما سٹی اوپن کے کوارٹر فائنل میں بھی کمیلا کے ہاتھوں شکست کے بعد باہر ہو گئی تھیں، کمیلا کا میچ میں کامیابی کے بعد کہنا تھا کہ پہلے سیٹ میں بہت سخت مقابلہ ہوا تاہم میں سمجھتی ہوں کہ اس سطح کے مقابلے سخت ہی ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایما شاندار کھلاڑی ہے اور اسے شکست دینے کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ