لیگ سپنر عثمان قادر

لیگ سپنر عثمان قادر نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کا بائولنگ ایکشن اپنے والد سے بہت زیادہ مماثلت رکھتا ہے، عثمان قادر انڈر 19 کرکٹ کے دور سے ہی شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کی سب سے شاندار کارکردگی زمبابوے کیخلاف انڈر 19 میچ کے دوران نو وکٹیں حاصل کرنا ہے، دس اگست 1993 کو پیدا ہونے والے عثمان قادر زندگی کی 29 بہاریں دیکھ چکے ہیں، عثمان قادر کو اب تک پاکستان کی جانب سے صرف ایک ون ڈے میچوں میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے جس میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کی جانب سے اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی 16 اننگز میں عثمان قادر 16.41 کی اوسط سے 24 وکٹیں لے چکے ہیں جس میں ایک مرتبہ میچ میں چار وکٹیں لینا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان