بابر اعظم

دورہ نیدرلینڈز میں نئے کھلاڑیوں کو ضرور چانس دینگے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کیلئے بہترین دستیاب ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، کسی بھی ٹیم کو اس کے ہوم گرائونڈ پر شکست دینا آسان نہیں، نئے کھلاڑیوں کو دورہ نیدرلینڈز میں چانس دینگے، ہم سب کو پاکستان کیلئے کھیلنا ہے، سب ہی ٹیم کا ٹرمپ کارڈ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ نیدر لینڈ اور ایشیا کپ کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔

شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا میں نے کوچ اور سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد جو بہترین ٹیم تھی پاکستان کے لیے وہ منتخب کی ہے، نیدر لینڈ کے فوری بعد ایشا کپ ہے اس لیے ٹیم میں تبدیلی کا کوئی چانس نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میچز کافی دیر بعد ہو رہے ہیں، نئے کھلاڑیوں کو ضرور چانس دیں گے، ٹیم کوئی بھی ہو ہم سب نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پر یقین ہے کہ سب اچھا پرفارم کریں گے، شاداب کی ٹیم سے واپسی کا فائدہ ہو گا، ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، کھلاڑی اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں۔عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کسی کے لیے بھی ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوتے لیکن اس وقت محمد نواز اچھا پرفارم کر رہا ہے، البتہ پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑے گی تو انہیں ضرور ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

حسن علی سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ حسن علی کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے کیونکہ وہ ایک ٹیم مین ہے لیکن بدقسمتی سے ابھی اس کی فارم نہیں چل رہی، امید ہے وہ ڈومیسٹک میں پرفام کرے گا اور واپس ٹیم میں آئے گا۔ٹیم میں ٹرمپ کارڈ سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں تمام کھلاڑیوں پر یقین رکھتا ہوں، پوری ٹیم ہی ٹرمپ کارڈ ہے، یقین رکھتا ہوں کہ جو بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا ہے وہ میچ جتوا کر ہی آئے گا اور ماضی میں اس کی مثالیں دیکھ چکے ہیں۔