بچیاں جاں بحق

باجوڑ میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق

ویب ڈیسک: باجوڑ تحصیل ماموند میں کچے مکان کے کمرے کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
دونوں جاں بحق بچیوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں ملبے سے نکالیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ گاوں مینہ میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان