ارشد ندیم

ارشد ندیم نے اسلامی گیمز میں بھی طلائی تمغہ جیت لیا

پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو دراز کرتے ہوئے ترکیہ میں جاری اسلامی گیمز کے بھی جیولن تھرو ایونٹ میں قومی پرچم کو سربلند کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا ہے، ارشد ندیم نے فائنل میں 88.55 میٹر دور جیولن تھرو پھینک کر گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے،اس سے قبل پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز  اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی گولڈ جیتا تھا۔گزشتہ سال ارشد نے ایران میں ہونیوالی امام رضا کپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ