آئن چیپل

آئن چیپل نے کمنٹری کے شعبے کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا

معروف آسڑیلوی کمنٹیٹر اور  آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آئن چیپل نے 45 سال محیط کمنٹری کیریئر کو بالآخر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

78 سالہ آئن چیپل جنہیں ان کے کرکٹ پر جاندار تبصروں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصے سے اس بات پر غور کر رہا تھا تاہم اب فیصلہ کرلیا ہے،

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

آئن چیپل کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل مجھے معمولی دل کی تکلیف ہوئی تاہم اس کے بعد زندگی مشکل ہونا شروع ہو گئی تھی کمنٹری کیلئے طویل سفر طے کرنا کبھی سیڑھیاں چڑھنا کبھی اترنا یہ سب مسائل سامنے آنا شروع ہو گئے تھے اور جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے میرے لئے کمنٹری کو ساتھ لیکر چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

لہٰذا اب فیصلہ کرلیا ہے کہ اس سے کنارہ کش ہو جائوں، آئن چیپل جنہوں نے آسڑیلیا کی جانب سے 75 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ان میں سے 30 میں ٹیم کی قیادت بھی کی ہے نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد معروف آسڑیلوی ٹی وی چینل نائن کے ساتھ بطور کمنٹیٹر معاہدہ کیا تھا اور اب اس معاہدے کو تقریباً تین دہائیاں ہو چکی ہیں۔