سیمونا ہالیپ

سیمونا ہالیپ نے تیسری مرتبہ کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

رومانیہ کی ٹینس کھلاڑی سیمونا ہالیپ نے ٹورنٹو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کی بیٹریز حداد مایا کو تین سیٹوں میں شکستدیکر تیسرا کینیڈین اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

2019 کی ومبلڈن چیمپئن نے 6-3 2-6 6-3 سے فائنل میں کامیابی حاصل کی اس کامیابی کے بعد سیمونا ہالیپ خواتین کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

30 سالہ ہالیپ مختلف انجریز کی وجہ سے گزشتہ سیزن کا ایک بڑا حصہ کھونے کے بعد دنیا میں دوسرے سے 20ویں نمبر پر آ گئی تھیں۔اپنی کامیابی کے بعد سیمونا ہالیپ کا کہنا تھا کہ وہ اس کامیابی پر خوش ہیں اور یو ایس اوپن سے قبل اس کامیابی سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

دوسری جانب سپین کے پابلو کارینو بسٹا نے پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاز کو 3-6 6-3 6-3 سے ہرا کر مردوں کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔