آغا سلمان علی اور نسیم شاہ

آغا سلمان علی اور نسیم شاہ کو ون ڈے کیپ دیدی گئی

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بلے باز  آغا  سلمان علی   اور نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو ون ڈے کیپ دی گئی،

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آغا سلمان علی  اب تک پاکستان کی جانب سے اب تک صرف دو ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ سری لنکا کے دورے کے دوران ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، دو ٹیسٹ میچوں میں آغا سلمان علی  نے 83 رنز بنائے ہیں جس میں ان کا بہترین سکور 62 رنز ہے

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ پاکستان کی جانب سے اب تک تیرہ ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں، نسیم شاہ نے ٹیسٹ ڈیبیو 2019 نومبر میں آسڑیلیا کیخلاف برسبین کے مقام پر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

پہلے ون ڈے میچ کے آغاز سے قبل سلمان علی آغا کو ون ڈے کیپ سابق کپتان ، موجودہ کوچ محمد یوسف نے دی جبکہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھ سے ون ڈے کیپ ملی ہے۔