پولیو ورکز

پولیو ورکز ہمت اورعزم کی اعلیٰ مثال

ویب ڈیسک: محکمہ صحت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔ شدید بارشوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ سپروائزر،لیڈی ہیلتھ ورکرز اوررضا کار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

پولیو ٹیمیں شدید بارش کے موسم میں پوری جانفشانی اور تندہی سے انسداد پولیو مہم میں دئیے گئے ہدف کو حاصل کررہی ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد

انسداد پولوی مہم کے دوران پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انسداد پولیومہم کامیاب بنانے میں والدین کا کردار انتہائی اہم ہے ۔والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیومہم کو کامیاب بنائیں۔ پولیو ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ حکومت خیبرپختونخوا پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم