سنسناٹی اوپن، کیمرون نوری سیمی فائنل میں پہنچ گئے

برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری سپین کے کھلاڑی کارلوس الکاریز کو شکست دیکر سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، چھبیس سالہ کیمرون نوری نے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کارلوس کو سات چھ (سات چار)، چھ سات(چار سات) اور چھ چار سے شکست دی، کیمرون نوری کا مقابلہ اب سیمی فائنل میں کروشیا کے کھلاڑی بورنا کورک کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسری سیمی فائنل میں عالمی نمبر ون کھلاڑی ڈینیل میڈویڈ کا مقابلہ یونان کے سٹیفانوس کے ساتھ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف