ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ سکواڈ دبئی پہنچ گیا

ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی اسکواڈ ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گیا ہے، دبئی پہنچنے کے قومی سکواڈ آج ہوٹل میں آرام کرے گا

قومی سکواڈ میں شامل افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ بائولر محمد حسنین یوکے سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے، تمام سکواڈ ممبران کے دبئی پہنچنے کے بعد ٹیم کل سے باقاعدہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ٹریننگ کا آغاز کریگی، ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر