عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

ویب ڈیسک: خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج اسلام آباد کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے۔
عمران خان نے عدالت میں دہشت گردی کے مقدمے میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔
20 اگست کو اسلام آباد میں ریلی سے خطاب میں عمران خان نے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران اور خاتون مجسٹریٹ کو مبینہ طور پر دھمکیاں دی تھیں جس پر ان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کے مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خانکی 3روز کے لیے راہداری ضمانت منظورکی تھی

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں کان کنی کے دوران گیس دھماکہ ،3افراد جاں بحق