نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نادرن کی سینٹرل پنجاب کیخلاف جیت

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نادرن پنجاب کی ٹیم نے سینٹرل پنجاب کی ٹیم کو تین رنز سے شکست دیدی، سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے نادرن کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، نادرن کی جانب سے علی عمران نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ حسن نواز نے چوبیس اور سہیل تنویر نے بیس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، سینٹرل پنجاب کی جانب سے محمد علی نے تین، عامر یامین اور علی اسفند نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 143 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور میچ تین رنز کے فرق سے ہار گئی، سینٹرل پنجاب کی جانب سے طیب طاہر نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز بنائے، عبداللہ شفیق 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نادرن کی جانب سے سلمان ارشد نے دو جبکہ مہران ممتاز، عثمان شنواری اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  رولنٹ اولٹمنز قومی ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر، 22 اپریل سے کیمپ جوائن کرینگے