محمد رضوان

محمد رضوان نے عالمی درجہ بندی میں بابر اعظم سے نمبر ون پوزیشن چھین لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں بابر اعظم سے نمبر ون کی پوزیشن چھین لی ہے اور اب نمبر ون بلے باز محمد رضوان بن گئے ہیں، محمد رضوان جنہوں نے جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کو ان کی محنت کا صلہ مل گیا ہے، بابر اعظم نے ہانگ کانگ کیخلاف 78 اور بھارت کیخلاف 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی یہ پہلا موقع ہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون کی پوزیشن پر پہنچے ہیں، بابر اعظم جو 1155 دنوں تک عالمی درجہ بندی میں نمبر ون کی پوزیشن پر قبضے کئے ہوئے تھے اب دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں، محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی تک پہنچنے والے تیسری پاکستانی ہیں ان سے قبل مصباح الحق اور بابر اعظم اس پوزیشن پر رہ چکے ہیں، بابر اعظم اب تک ایشیا کپ کے تین میچوں میں صرف 33 رنز بنا سکے ہیں جبکہ محمد رضوان اب تک تین میچوں میں 192 رنز سکور کر چکے ہیں اور اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔