دوسرے کی طرف سے عمرہ کی شرعی حیثیت اور طریقہ

دوسرے کی طرف سے عمرہ کی شرعی حیثیت اور طریقہ

سوال:دوسرے کی طرف سے عمرہ کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب:واضح رہے کہ عمرہ بدل نہیں ہوتا کیوں کہ عمرہ فرض نہیں، البتہ عمرہ کر کے اس کا ثواب کسی کو بخشنا چاہیں تو بخش سکتے ہیں،عمرہ کا ثواب دوسرے کو پہنچانے کے دو طریقے ہیں.
(1)ایک طریقہ یہ ہے کہ عمرہ میں اپنی نیت کر کے اپنی طرف سے کرنے کے بعد اس کا ثواب کسی کو بخشا جائے.
(2)دوسری صورت یہ ہے کہ جس کی طرف سے عمرہ کرنے کا ارادہ ہو احرام باندھتے وقت اس کی طرف سے نیت کی جائے اور یوں کہا جائے کہ میں اپنے فلاں یا فلانی کی طرف سے عمرہ کا احرام باندھتا ہوں،یااللہ یہ عمرہ میرے لئے آسان فرما اور فلاں یا فلانی کی طرف سے اس کو قبول فرما، باقی تمام افعال اسی طرح ادا کئے جائیں جس طرح انسان اپنے لئے ادا کرتا ہے۔(ردالمحتارج2صفحہ595باب الحج عن الغیر)