رستم میں میں مشتعل مظاہرین

رستم میں میں مشتعل مظاہرین کا پولیس سٹیشن پر دھاوا

ویب ڈیسک: رستم میں پولیس کی رکشہ ڈرائیور سے مبینہ بدکلامی اور گالم گلوچ پرعوام مشتعل ہو گئے اور مچنی پولیس سٹیشن پر دھاوا بول دیا۔
ذرائع کے مطابق رستم کے علاقے مچنی میں رکشہ ڈرائیور سے خواتین کے سامنے مبینہ بدکلامی اور گالم گلوچ پرمشتعل عوام نے رات گئے مچنی پولیس سٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین سے تصادم کے نتیجے میں مچنی پولیس سٹیشن کے اے ایس ائی اور کانسٹیبل زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مردان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مظاہرین نے متعلقہ پولیس اہلکار سے خواتین کےسامنے متاثرہ رکشہ ڈرائیور سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سوال جواب پر پابندی عائد