جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کو قارون پر رحم نہ آیا

جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کو قارون پر رحم نہ آیا

اللہ رب العزت کو انسان کی توبہ بہت محبوب ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام پر قارون نے کسی عورت کے ذریعے الزام لگوایا۔ جب حقیقت کھلی تو موسیٰ علیہ السلام کو بڑا دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوئے۔ اے اللہ! اس نے میرے اوپر ایسا الزام لگایا۔ فرمایا’’ اے میرے نبی تو جو بھی حکم دے گا زمین اس کو مانے گی‘‘ موسیٰ علیہ السلام نے کہا’’ اے قارون!دھنس جا۔‘‘ قارون کچھ دھنس گیا زمین کو پھر کہا قارون پھر دھنس گیا۔ اب قارون رو رہا ہے۔ موسیٰ علیہ السلام مجھے معاف کر دیجئے۔ مگر موسیٰ علیہ السلام جلال میں تھے تیسری بار پھر فرمایا، اے زمین اسے نگل جا، زمین اسے نگل گئی۔ جب زمین نگل چکی تو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی فرمائی۔ میرے پیارے نبی آپ جلال میں تھے آپ نے تین دفعہ حکم دیا زمین نے اسے نگل لیا لیکن میں اپنے عزت و جلال کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس وقت قارون میرے سامنے معافی مانگ لیتا اور میں معاملہ کر رہا ہوتا تو میں یقیناً اس کی توبہ کو قبول کر لیتا۔ اللہ رب العزت کو بندے کی توبہ بہت محبوب ہے۔