قرض سے نجات کیلئے ایک خاص وظیفہ

جو کوئی قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہو، قرض کی ادائیگی کے کوئی اسباب دکھائی نہ دیتے ہوں اور وہ قرض کی ادائیگی کے سلسلہ میں بے حد پریشان ہو تو اس کو چاہئے کہ ہر روز نماز عشاء کے بعد چالیس دن تک بلا ناغہ چالیس مرتبہ (سورۃ کوثر) قرض کی ادائیگی کی نیت سے پڑھے۔

اول و آخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے۔ ان شااللہ عزوجل اس کے قرض کی ادائیگی کے اسباب پیدا ہو جائیں گے، اللہ اس کی مدد فرمائے گا اور اس کا قرض جلد ادا ہو جائے گا۔
جو کوئی یہ چاہے کہ اس کی تنگدستی دور ہو جائے اس کی روزی فراخ ہو جائے اس کے ہاں دولت کی ریل پیل ہو جائے تو اسے چاہئے کہ وہ ہر نماز کے بعد توجہ و یکسوئی کے ساتھ گیارہ مرتبہ (سورۃ کوثر) پڑھ کر اللہ سے دعا مانگا کرے۔ ان شااللہ عزوجل وہ جو بھی مانگے گا بارگاہ الٰہی میں قبول ہو گی اس کی تنگدستی(سورۃ کوثر) کی برکت سے دور ہو جائے گی۔

اللہ پردہ غیب سے اس کی روزی کے ایسے اسباب پیدا فرمائے گا کہ جس سے اس کی روزی فراخ ہو جائے گی،اس کی تنگدستی خوشحالی میں بدل جائے گی۔ یقین کامل اور توجہ و یکسوئی کے ساتھ عمل کو بلاناغہ جاری رکھے بفضل باری تعالیٰ کامیاب ہوگا۔