قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لاہور میں کھیلے جانے والے ساتویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے اختتام پر لاہور سے کرائسٹ چرچ کیلئے روانہ ہوئی تھی

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی جس میں میزبان نیوزی لینڈ کے علاوہ تیسری ٹیم بنگلہ دیش کی ہو گی، قومی کرکٹ ٹیم کے پاس رواں ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز تیاری کیلئے آخری موقع ہے اس کے بعد ٹیم آسڑیلیا روانہ ہو جائے گی۔

سہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے، قومی سکواڈ میں 16 کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں قومی سکواڈ ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گاسہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر