رسی صدر یوکرینی علاقوں کی منطوری

رسی صدر نے یوکرینی علاقوں کے الحاق کی باقاعدہ منطوری دے دی

ویب ڈیسک: روسی صدر دلادمیر پوٹن نے یوکرینی علاقوں کی روس میں ضم کرنے سے متعلق ایک قانون پر دستخط کر دیئے۔ نئے قانون کے مطابق جنگ کےدوران زیر قبضہ یوکرینی علاقوں کی مقامی آبادی کو روسی شہری تصور کیا جائے گا۔
روسی حکام کے مطابق صدر پوٹن نے یوکرین کے علاقوں دونیسک ،لوہانسک ،خیرسون اور زاپوریا کے الحاق پر مبنی قانون منظور کرلیا ہے جو 10 روز بعد نافذ العمل ہوگا۔ روسی صدر ولادمیر پوٹن نے مذکورہ علاقوں کے لیے عبوری گورنرز کی بھی تقرری کا اعلان کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پوٹن نے 30 ستمبر کو یوکرین کے علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے گزشتہ روز روسی پارلیمان کے ایوان بالا نے بھی منظور کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں شک کا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ