رضوان جلد بابراعظم کے ریکارڈز

محمد رضوان جلد بابراعظم کے سارے ریکارڈز توڑدیں گے

ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو بآسانی شکست تو دے دی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین مڈل آرڈر بیٹنگ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔کپتان بابر اعظم کے 22 رنز بنانے کے بعد شان مسعود نے میچ میں 31 رنز سکور کیے۔ اُن کے بعد حیدر علی، افتخار احمد اور محمد آصف ناکام رہے۔پاکستان کے اوپنر محمد رضوان نے 78 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے جس کے بعد صارفین اُن کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر ہینڈل ماہم فاطمہ نے لکھا کہ ’محمد رضوان نے آخری 11 میچوں میں سے آٹھ میں ففٹیز سکور کیں۔ کارکردگی کا زبردست تسلسل۔‘انڈین سپورٹس صحافی اویناش آریان نے ٹویٹ کیا کہ ’بہت جلد، رضوان ٹی20 میں بابر اعظم کے تمام ریکارڈز توڑ دیں گے۔ ٹی20 میں رضوان کارکردگی کے تسلسل کی ایک الگ ہی سطح پر ہیں۔‘انہوں نے لکھا کہ وہ ٹی20 میں پہلے نمبر کے بلے باز اسی وجہ سے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی