شیخوپورہ میں کلہاڑی کے وار سے قتل

شیخوپورہ میں سوتے ہوئے 8 افراد کلہاڑی کے وار سے قتل

شیخوپورہ :نارنگ کے نواحی گاں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8افرادکو قتل کر دیا گیا ۔اس حوالے سے ڈی پی اوفیصل مختار کا کہنا تھا کہ تمام افرادکو تیزدھارآلے سے قتل کیاگیا ،ڈیروں یا گلیوں میں سوئے افراد کونشانہ بنایاگیا،پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا ۔ ڈی پی او فیصل مختار نے مزید بتایا کہ ڈی پی اوپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجودہیں ۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ذہنی مریض لگتاہے،موقع سے تمام شواہد اورسی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے میں مصروف ہیں ۔پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن جاری کر دی ۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد