رانا ثنااللہ گرفتاری دیں یا ضمانت جمع کروائیں ، فواد چودھری

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کو کہوں گا گرفتاری دیں یا ضمانت جمع کروائیں۔اگر انہوں نے ایک دو دن میں گرفتاری نہ دی، تو پھر پنجاب حکومت کارروائی کرے گی ۔مجھے لگتا ہے کہ رانا ثنااللہ اس مارچ کنٹرول کرنے کے لیے اسلام آباد میں نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ آج جس قسم کی صورتحال ہے، سوائے حقیقی مارچ کے کوئی حل نہیں۔حقیقی آزادی مارچ میں اسلام آباد کی طرف آنا ایک ایونٹ ہے، یہ پھیلا ہوا ایونٹ ہوگا۔حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سےآج میٹنگ ہےاور کل بھی ہے۔آزادی مارچ کی تفصیلات چند دن میں سامنے آجائیں گی۔حقیقی مارچ کا مقصد عوام کی عزت بحال کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف