نیوزی لینڈ ٹیم دورہ پاکستان

دو ٹیسٹ، 8ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز، نیوزی لینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔مہمان ٹیم دو ٹیسٹ، آٹھ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے دو مختلف مراحل میں پاکستان آئے گی۔27 دسمبر سے 15 جنوری تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں،اس دوران کھیلے جانے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی جب کہ دوسرا 4 سے 8 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔اس دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔مہمان ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 وائیٹ بال میچز کھیلے گی،اس دوران دونوں ٹیمیں پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔اس مرحلے میں شامل ابتدائی چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے،پانچواں ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز بالترتیب 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔دورے میں شامل آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، چار اور سات مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ