سکواش چیمپئن شپ

چیف آف ائیر سٹاف سکواش چیمپئن شپ 19 اکتوبر سے شروع ہو گی

چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے مردوں اور خواتین کے دونوں مقابلوں میں 18 مرد اور 17 خواتین اوور سیز کھلاڑی شرکت کریں گے جو کہ 19 اکتوبر 2022 سے مصحف سکواش کمپلیکس میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ کا فائنل 23 اکتوبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔مردوں کے مقابلوں میں مصر کے 7، ملائیشیا کے 2، ہنگری، انگلینڈ، امریکا، قطر، جمہوریہ چیک، برازیل، ایران اور کویت کے ایک ایک کھلاڑی اس چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے ، چیمپئن شپ کی انعامی رقم 30,000 امریکی ڈالر ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

سات مقامی لڑکے بھی ایونٹ میں حصہ لیں گے، نور زمان نے سیڈنگ میں 12 پوزیشن حاصل کی ہے۔ تجربہ کار بائیں ہاتھ کے فرحان محبوب کو 5 روزہ بین الاقوامی سکواش میں وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی۔ویمنز ایونٹ میں مصر کی پانچ، جرمنی اور سپین کی دو دو کھلاڑی جبکہ سنگاپور، آسٹریا، ملائیشیا، سربیا، امریکا اور ہنگری سے ایک ایک کھلاڑی چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہے۔ سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش میں نو مقامی لڑکیاں بھی شرکت کر رہی ہیں ان سمر انجم، سعدیہ گل اور مہوش علی نے ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کی ہے، خواتین مقابلوں کی انعامی 12,000 امریکی ڈالر ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف