شیخ رشید

لانگ مارچ آئینی، قانونی اور تشدد سے پاک ہوگا، شیخ رشید

سپریم کورٹ نے بھی حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے، سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد
ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پپغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ لانگ مارچ شروع نہیں ہوا اورحکومت حواس باختہ ہوگئی ہے، طاقت کااستعمال ہوا تو اسلام آباد سے بھاگ نہیں پائیں گے، لانگ مارچ آئینی، پرامن، قانونی اور تشدد سے پاک ہوگا، انتشار خلفشار اور طاقت کا استعمال حکومت کی سیاسی قبر کھو دے گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میری بیماری کی تصویر کرونا والی ہے الحمد اللہ میں صحت مند ہوں، میں نواز شہباز اور آصف زرداری کی طرح نہیں کہ اقتدار سے اترنے کے بعد بیماری کا بہانہ کروں۔
سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ میں لاہور پہنچ چکا ہوں، کل مارچ میں شرکت کرونگا، اس کے بعدراولپنڈی میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد