باچاخان ایئرپورٹ منشیات برآمد

باچاخان ایئرپورٹ پرمسافرکے پیٹ سے منشیات برآمد

ویب ڈیسک :اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی۔ انسداد منشیات فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران سرگودھا کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 80 جب کہ سوات کی رہائشی خاتون کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے۔
ترجمان کے مطابق باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر اسلام آباد کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 139 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے، ملزم فلائٹ نمبر GF 785 سے بحرین جا رہا تھا۔ترجمان نے مزید کہا کہ تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مُقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت