ہر حال میں الحمدللہ

ہر حال میں الحمدللہ

ایک بزرگ کے پاس کسی امیر نے ایک بیش قیمت موتی ہدیہ بھیجا۔
خادم نے پیش کیا تو اس اللہ والے نے کہا:
الحمدللہ!اور حکم دیا کہ اس کو رکھ لو،خادم نے رکھ لیا،اتفاق سے وہ موتی چوری ہو گیا،خادم نے یہ واقعہ بزرگ کو عرض کیا کہ حضرت!وہ موتی چوری ہو گیا ہے۔
بزرگ نے کہا:الحمدللہ!
خادم کو بڑا تعجب ہوا اس نے دوسرے وقت پوچھا کہ حضرت!مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ جب آپ کی خدمت میں موتی آیا،اس وقت بھی الحمدللہ فرمایا اور ضائع ہونے کی خبر معلوم ہونے پر بھی یہی الحمدللہ فرمایا،اس میں کیا راز ہے؟
فرمایا میں نے نہ آنے پر الحمدللہ کہا نہ جانے پر بلکہ جس وقت وہ موتی میرے پاس آیا تھا،میں نے اپنے دل پر غور کیا کہ اس کے آنے پر خوشی ہوئی یا نہیں!
تو الحمدللہ غور کرنے پر پتا چلا کہ خوشی نہ ہوئی تھی،اس پر میں نے کہا الحمدللہ!اسی طرح گم ہو جانے پر میں نے پھر دل پر غور کیا کہ اس کے جانے پر کوئی افسوس اور دکھ ہوا یا نہیں،الحمدللہ مجھے کوئی رنج محسوس نہ ہوا تو اس پر میں نے الحمدللہ کہا۔
یہ تھی ہمارے بڑوں کی دنیا سے بے غرضی،اسی کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے دنیا اور دنیا داروں کو ان کا غلام بنا دیا تھا، اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا کی اندھی محبت سے بچنے کی توفیق مرحمت فرمائیں،آمین(313انمول واقعات)

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، 6ججز کو خطوط کے معاملے پر آج فل کورٹ اجلاس طلب