بھانہ ماڑی گھر میں چوری

بھانہ ماڑی، چور گھر سے طلائی زیورات اور 5 لاکھ روپے لے اڑے

ویب ڈیسک :بھانہ ماڑی میں گھر سے 4 تولہ سونا اور 1 لاکھ روپے جبکہ تھانہ خان رازق شہید کے علاقہ سے گاڑی چوری کرلی گئی، چارسدہ روڈ پر نوسربازوں نے شہری کی جیب سے 40 ہزار روپے نکال کر دھکا دے کر چنگ چی سے نیچے گرا دیا، بھانہ ماڑی پولیس کو 10 اکتوبرکو رپورٹ درج کراتے ہوئے عثمان سکنہ بڈھ بیر نے کہا کہ وہ اہلخانہ کے ہمراہ اپنے گائوں بڈھ بیر گئے تھے، اگلے روز واپس آئے تو گھرکا دروازہ کھلا تھا اور الماری سے 4 تولہ طلائی زیورات (لاکٹ، انگوٹھیاں) اور 5 لاکھ روپے غائب تھے.
تفتیش میں معلوم ہوا کہ چوری میں فہیم ولد بختیار سکنہ احمد خیل، ہادی گل ولد حضرت گل سکنہ احمد خیل حال شہیدآباد نوے کلے ملوث ہیں، انکوائری مکمل ہونے پر25 روز بعد مقدمہ درج کرلیا گیا، اسی طرح شمروز خان سکنہ نحقی پشاور نے تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کرایا کہ وہ اپنی ٹیکسی کار نذرباغ اڈہ کے پاس کھڑی کر کے مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے گیا، واپس آیا تو گاڑی غائب تھی جبکہ خزانہ پولیس کو گلزادہ سکنہ گھڑی قادر آباد نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ مین چارسدہ روڈ پر چنگ چی رکشہ میں سوار ہواجس میں پہلے سے خاتون سمیت 4 یا 5 افراد سوار تھے، اس دوران آگے بیٹھے لڑکے نے الٹیاں شروع کردیں جس پر میں نے اور خاتون نے لڑکے کو پکڑا تو اس نے میری جیب سے 40ہزار روپے نکال لئے، اس دوران دیگر ملزموں نے اس کیساتھ ہاتھا پائی شروع کی اوراسے چنگ چی سے نیچے گرا دیا، پولیس نے خاتون سمیت 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ