فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ کے بنے فٹبال استعمال ہوں گے

20 نومبر سے قطر میں منعقد ہونے والے آئندہ 2022 فیفا ورلڈ کپ میں میڈ ان پاکستان فٹ بال گیندیں استعمال ہوں گی
ویب ڈیسک: بین الاقوامی ایونٹ کی آفیشل گیند الریحلہ میڈ این سیالکوٹ ہے، سیالکوٹ ایک ایسا شہر ہے جو کھیلوں کے بہترین سامان کا گھر ہے، گوادر پرو کے مطابق سیالکوٹ ہر سال تقریباً 600 ملین فٹ بالز تیار کرتا ہے، جو دنیا کی کل پیداوار کے نصف سے زیادہ ہے۔
ٹیلون کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر سعد غنی نے گوادر پرو کو بتایا کہ سیالکوٹ دنیا کی 70 فیصد تک(ساکر بال) کی ضرورت پوری کر رہا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ ”جب سے زیادہ ممالک نے اس میں قدم رکھا ہے تو اس کا تھوڑا سا حصہ کم ہو گیا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق 1982 کے اسپین ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرتے ہوئے سیالکوٹ سے بنی فٹ بال گیندیں فٹ بال کی بادشاہی میں نو مرتبہ چمکیں، ”ٹینگو” گیندوں نے پانی کو اندر سے نکلنے سے روکنے کے لئے سیون کے اوپر ربڑ کے استعمال کا آغاز کیا جو فیفا ورلڈ کپ میں پانی سے بچنے والی پہلی گیند بن گئی۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ