103452091580957564

روٹری انٹرنیشنل کی حکومت پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی تعریف

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے پاک افغان سرحد کے آرپارنقل وحرکت باضابطہ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے یہ بات روٹری انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جس نے تنظیم کے صدرHolger Knaak کی سربراہی میں اُن سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں پولیو کی موجودہ صورتحال اوراس کے خاتمے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے ملاقات میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پولیو کے خاتمے کی حالیہ مہم میں ایک لاکھ سے زائدسیکیورٹی اہلکار اور اڑھائی لاکھ سے زائدپولیو ورکرزشریک ہوئے جس کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے تقریباً چارکروڑبچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں تمام بین الاقوامی تنظیموں خصوصاً روٹری انٹرنیشنل کے تعاون کوسراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حکومت اس طرح کی تنظیموں کوانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اُن کی خدمات کی ادائیگی میں تمام ممکنہ معاونت کرے گی۔وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے آخری 19 ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور