امورکشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سیدفخرامام نے اس امرپرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاسنجیدگی سے نوٹس نہیں لے رہی ہے۔پی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت بے گناہ اورنہتے کشمیریوں پروحشیانہ مظالم ڈھارہاہے اورمقبوضہ وادی میں گزشتہ چھ ماہ سے مسلسل لاک ڈائون کاسامناہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورمقبوضہ وادی کے عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکے پُرامن حل کے خواہشمندہیں۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ آگے آئے اورمقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی بند کرائے اوردونوں ایٹمی ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازعے کے حل میں اپناکرداراداکرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments