پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ

پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کل دس دسمبر  سے کراچی میں ہو رہا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشن ٹیموں کے پندرہ پندرہ رکنی سکواڈز کا اعلان کردیا ہے، پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑیوں کیلئے موقع ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں جگہ بنائیں ، ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائیگا اور بلوچستان کی ٹیم یاسر شاہ کی قیادت میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی ، نادرن پنجاب کی قیادت عمر امین، سنٹرل پنجاب کی قیادت عامر یامین،خیبرپختونخوا کی قیادت خالد عثمان، سندھ کی قیادت عمیر بن یوسف جبکہ سدرن پنجاب کی قیادت حسن علی کرینگے ، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو پچیس لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست