روس یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال

روس کاگلوکاروں کواگلے مورچوں پربھیجنے کافیصلہ

ویب ڈیسک :روس نے میدان جنگ میں اپنے فوجیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے گلوکاروں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔روسی وزارت دفاع نے فرنٹ لائن تخلیقی بریگیڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں گلوکار اور موسیقار دونوں شامل ہوں گے۔روسی میڈیا کے مطابق تخلیقی بریگیڈ پیشہ ور فنکاروں پر مشتمل ہے جسے فرنٹ لائن پر فوجیوں کی نفسیاتی حالت کو برقرار رکھنے کا کام سونپا جائے گا۔
یوکرین جنگ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، کمزور قیادت، تنخواہ کے مسائل، ساز و سامان اور گولہ بارود کی کمی اور جنگ کے مقاصد واضح نہ ہونے کی وجہ سے روسی فوجی مایوسی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے روس کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع