سپیکر پنجاب اسمبلی

گورنر کو تبدیل کیا جائے، سپیکر پنجاب اسمبلی کا صدر کو خط

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی تبدیلی کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا۔
ویب ڈیسک: صوبائی وزیر راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 101 سب آرٹیکل 3 کے تحت صدرکو اختیارہے کہ وہ گورنرکو گھر بھیج دیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنرکے مس کنڈکٹ کے خلاف سپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر مملکت کو خط لکھا جس میں گورنر پنجاب کو تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سپیکر نے خط میں گورنر پنجاب کے غیر آئینی اقدام کی نشاندہی کی اور درخواست کی کہ گورنر پنجاب کو آئین شکنی پر مبنی اقدامات سے روکا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو آج 21 دسمبر کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا تاہم سپیکرپنجاب اسمبلی نے گورنر کی ہدایت کو غیر آئینی قرار دے دیا اور آج اجلاس بلانے سے انکار کیا۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان