معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران

معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک : پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے، بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا، بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہےہیں
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر مہنگا، مہنگائی 20 فیصد سے زائد ہو چکی، آئل بل اور دوائیوں کے پیسے نہیں کیسے چلے گا پاکستان؟۔یاد رہے کہ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پھیلی، پی ٹی آئی حکومت نے کے پی پر توجہ دی ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے، کوئی سیاسی جماعت اور ادارہ عمران خان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف اہداف:خیبرپختونخوانےوفاق کے سامنے شرائط رکھ دیں