بلوچستان کی مالی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیا

بلوچستان کی مالی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک :رواں مالی سال کے دوران وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت27ارب روپے کم ملنے سے بلوچستان حکومت کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ ،وزرا اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ مالی بحران پر بات کرنے کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔وزیراعظم سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کے حصے کی فنڈز کے فوری اجرا کی بات کی جائے گی۔اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی مالی بحران سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر خزانہ بلوچستان انجنئیر زمرک خان نے ان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک وفاق سے بلوچستان کو27ارب روپے کم موصول ہوئے۔جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران11ارب روپے کم ملے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بلوچستان حکومت کے پاس تنخواہوں کے لیے بھی فنڈز نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے