پاکستانی عمرہ زائرین

پاکستانی عمرہ زائرین مشکلات کاشکار،اضافی کرایہ دینے پرمجبور

ویب ڈیسک :دنیا بھر میں سب سے زیادہ معتمر ین سعودی عرب بھیجنے والے ملک پاکستان کے عمرہ زائرین کئی بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کاانکشاف ہوا ہے سعودی انتظامیہ کی جانب سے پی آئی اے کو معمول کے نارتھ ٹرمینل سے خصوصی حج ٹرمینل منتقل کر دیا گیا ہے جس کے باعث لاکھوں معتمرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ معتمرین کے مطابق انہیں انتظامیہ کی جانب سے آگاہ بھی نہیں کیا گیا کہ پی آئی اے فلائٹس اب نارتھ ٹرمینل پر نہیں ہوںگی ۔ معتمرین کو اس تبدیلی کے بارے میں آگاہ بھی نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث وہ پہلے نارتھ ٹرمینل آتے ہیں اور بعد ازاں اضافی کرایہ ادا کر کے خصوصی حج ٹرمینل جانا پڑتا ہے۔
حج ٹرمینل بیابان اور غیرآباد جگہ میں ہے جو صرف حج کے ایام میں آپریشنل ہوتا ہے پورے ٹرمینل میں صرف پی آئی اے کی سروس ہے جبکہ معتمرین کو اس خصوصی ٹرمینل پر بزنس کلاس کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی ، اگر کوئی مسافر بزنس کلاس کی سہولت کا مطالبہ کرتا ہے تو ان سے 200ریال اضافی طلب کئے جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں سے زیادہ عمرہ زائرین پاکستان سے جاتے ہیں تاہم پاکستانی معتمرین کیلئے بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر کئی ممالک کے معتمرین کو پاکستانی معتمرین سے بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی