ماجد جہانگیر

پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والا اداکار ماجد جہانگیر کسم پرسی کی حالت میں دنیا سے چلا گیا

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر 80 کی دہائی میں نشر ہونے والی ڈراما سیریز ’ففٹی ففٹی‘ سے شہرت پانے والے مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئے۔انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام انتہائی کسم پُرسی میں گزارے، گزشتہ ماہ گرنے سے ان کی کمر کے مہروں میں فریکچر ہوگیا تھا، انہیں سانس کی بیماری کی تکلیف بھی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ سنگین ہوگئی تھی۔ماجدجہانگیر کا تعلق کراچی سے تھا، انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز معین اختر کے شو ’سات رنگ‘ سے کیا تھا جو پی ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

انہوں نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ’ففٹی ففٹی‘ سے شہرت پائی تھی جس میں انہوں نے اسماعیل تارا ، زیبا شہناز ، بشریٰ انصاری ، اور اشرف خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، یہ پروگرام ملک بھر میں لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے۔80 کی دہائی کے آخر میں ماجد جہانگیر امریکا چلے گئے تھے جہاں انہوں نے 23 برس گزارے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

ماجد جہانگیر جب دوبارہ وطن واپس لوٹے تو انہوں نے ایک بار پھر مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے لیے 22 سال کام کیا اور 4 فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ماضی کے معروف اداکار ماجد جہانگیر کو ’ ففٹی ففٹی ’ کامیڈی سیریز میں ان کی یادگار کارکردگی پر صدر مملکت کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ حکومت نے انہیں 2020 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔