ویرات کوہلی نے ون ڈے کیریئر کی 46 سنچری داغ دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی ان دنوں مکمل فارم میں دکھائی دے رہے ہیں، ویرات کوہلی نے سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھی اپنے کیریئر کی 46 ون ڈے سنچری سکور کر ڈالی، ویرات کوہلی جو گزشتہ سال خراب فارم کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں تھے کے بیٹ نے اب رنز اگلنا شروع کردیئے ہیں، یہ ویرات کوہلی کی گزشتہ چار اننگز میں تیسری سنچری ہے، ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بھارت کے سابق ریکارڈ ساز بیٹر سچن ٹنڈولکر نے سکور کر رکھی ہیں جن کی تعداد 49 ہے، ویرات کوہلی کو ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑنے کیلئے اب صرف چار سنچریوں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا