FO

پاکستان نے کلبھوش یادیو کیس میں بھارتی لیگل قونصل کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد :پاکستان نے کلبھوش یادیو کیس میں بھارتی لیگل قونصل کا بیان مسترد کردیا،

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے  بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے بھارتی قونصل ہریش سالوے کے بیانات کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کے بھارتی بیان میں کوئی حقیقت نہیں، پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے اور جیسے مقدمہ آگے بڑھے گا کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اتحاد نے افغانستان کے اندر حملے کی مخالفت کردی

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی عدالتی فیصلے میں فراہم کی گئی راہنمائی کو سامنے رکھتے ہوئے کلبھوشن کو سزا کے معاملے کا دوبارہ جائزہ لینے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں،پاکستان ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے اپنے بین الاقوامی فرائض پورے کر رہا ہے،افسوس بھارتی وکیل حقائق کے برخلاف بیانات دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پروفیسر نوشیروان برکی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایل آر ایچ دوبارہ تعینات

دفترخارجہ نے واضح کیا ہے کہ معاملہ دوبارہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں اٹھایا جاسکتا،بھارتی لیگل قونصل کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔