رجسٹرار سپریم کورٹ

رجسٹرار سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر اعتراض

رجسٹرار سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ” پی ٹی آئی ” پر پابندی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔
ویب ڈیسک: گزشتہ دنوں عون چوہدری نے پی ٹی آئی پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر اب رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا دیے۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ عون چوہدری کی درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے، ان کی درخواست میں واضح نہیں کہ جماعت پرپابندی 184/3 کے زمرے میں کیسے آتی ہے؟
اعتراض میں کہا گیا ہے کہ عون چوہدری کی درخواست میں واضح نہیں کہ پی ٹی آئی پرپابندی مفاد عامہ کا معاملہ کیسے ہے اور انہوں نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم اور وزیردفاع کو فریق نہیں بنایا جاسکتا۔
خیال رہے کہ عون چوہدری نے پٹیشن میں ریاست اور ملکی اداروں کے خلاف سرگرمیوں پر پی ٹی آئی پرپابندی کی استدعا کی تھی۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی