سول ایوی ایشن ملازمین کا پشاور ایئرپورٹ پر احتجاج

پشاور: پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈوں کے آوٹ سورس کئے جانے کے خلاف سول ایوی ایشن ملازمین کا پشاورائیر پورٹ میں احتجاج۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں سول ایوی ایشن ملازمین نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ پاکستان کے تین بڑے ائیرپورٹس اسلام آباد، لاہور اور کراچی کو آوٹ سورس کیا جارہا ہے جو کسی صورت منظور نہیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی، مظاہرین نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن کی اربوں روپے کی زمین ہڑپ کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے، انہوں نے منافع بخش ادارے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بندر بانٹ نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائَے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اثاثہ جات کو غیر ملکی کمپینوں کے حوالے کرنے نہیں دیں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو پورے پاکستان میں سول ایوی ایشن کے ملازمین ہڑتال کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف