ریگی چیک پوسٹ حملے

ریگی چیک پوسٹ حملے میں شہداء کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: ریگی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، ذرائع کے مطابق ریگی چیک پوسٹ حملے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں گورنرغلام علی، آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ واضح رہے کہ نماز جنازہ سے قبل پولیس کے دستے نے شہداء کو سلامی دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور:آٹا ڈیلرز کا آٹے پر ود ہولڈنگ سمیت تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ