جمرود تحصیل کمپاونڈ

جمرود، تحصیل کمپاونڈ دھماکہ میں شہدا کی تعداد 3 ہوگئی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں کمپاؤنڈ کے مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہدا کی تعداد میں اضافہ، ذرائع کے مطابق تحصیل کمپاونڈ میں ہونے والے دھماکے میں شہدا کی تعداد 3 ہوگئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ملبے سے ایک اور جسد خاکی نکال لیا گیا ہے جبکہ ہسپتال میں بھی ایک شدید زخمی اہلکار شہید ہو گیا ہے، یوں شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان