پٹرولیم ڈیلرز کی دھمکی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی دھمکی کام کر گئی

ویب ڈیسک: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی کام کر گئی، وفاقی مشیر پٹرولیم مصدق ملک نے کراچی آنے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال کے اعلان کے بعد مصدق ملک نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کو ہڑتال کی کال واپس لینے کی اپیل کی۔
چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان نے مصدق ملک کو کراچی آنے اور مطالبات کے حوالے سے اعلانات کی یقین دہانی مانگی اور کہا کہ جب تک ہماری ملاقات کامیاب نہیں ہوتی ہڑتال کی کال واپس نہیں لیں گے۔
وفاقی مشیر پٹرولیم مصدق ملک نے کراچی آنے کا فیصلہ کر لیا، مصدق ملک آج کراچی آئیں گے، ذرائع نے بتایا ہے کہ مصدق ملک اور پٹرولیم ڈیلرز کے ساتھ ملاقات ممکنہ طور پر پی ایس او ہیڈ آفس میں ہوگی۔ پٹرولیم ڈیلرز نے 22 جولائی صبح 6 بجے سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ اس صورتحال میں ہماری آمدنی بالکل ختم ہو کر رہ گئی ہے، اس مارجن میں کام کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ تحفظات دور ہونے تک پٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی