ناروا بجلی لوڈشیڈنگ

بونیر، عوام کا ناروا بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بونیر: خدوخیل چینگلئی کے عوام کا ناروا بجلی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ٹائر جلا کر مین بونیر صوابی سڑک ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دی اوراس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ چینگلئی گاؤں اور مضافات سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کسی صورت قبول نہیں، مظاہرین نے کہا کہ سہولت ہونے کے باوجود بازار سے روزانہ برف خرید رہے ہیں۔ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی