بنیادی سہولیات سے محروم

نوشہرہ، پیتائو کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم

ویب ڈیسک: موجودہ مہنگائی اور بجلی و گیس کے مسائل کی وجہ سے ملک بھر کی طرح ضلع نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ کے علاقہ پیتائو سے بھی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں۔
پیتاؤ کے مکینوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، زمانہ قدیم کے پانی کی پائپ لائنیں اور بجلی کی بوسیدہ تاریں علاقہ مکینوں کو مزید مشکلات کا شکار بنا رہی ہیں جبکہ اس دوران عوام گاؤں کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہ ملنے کے فریاد بھی کرنے لگے، حکومت کی جانب سے فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے گاؤں کی سطح پر ترقیاتی کام نہ ہو سکے، اس دوران کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ مزید مسائل کی چکی میں پستے جا رہے ہیں، اہالیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پسماندہ علاقے کے عوام پر بھی توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں:  جمہوری لوگ ہیں،گورنر راج نہیں چاہتے:فیصل کریم کنڈی