خیبرپختونخوا میں مون سون حادثات

خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں سے حادثات، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: مون سون بارشوں کا سلسلہ پورے ملک میں جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوامیں تیز بارشوں سے حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھرمیں سیلاب اور بارشوں سے 12 گھروں جبکہ چترال لوئر میں سیلاب سے 9 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ محکمہ ریلیف کی ہدایت پر ضلعی انتطامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلعی انتطامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔
لوئر چترال میں سیلاب کا پانی کم ہوتے ہی نقصانات کا تفصیلی اسسمنٹ شروع کیا جائے گا، ترجمان محکمہ ریلیف کے مطابق حساس کمیونٹیز کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء (خشک راشن) فراہم کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیے گئے اور سڑکوں کی جلد بحالی کے لیے بھاری مشینری کو متحرک کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یک طرفہ سڑک کھول دی گئی ہے۔ سڑک کی دو طرفہ بحالی کا کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  9مئی :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عام معافی کا مطالبہ کردیا